
نئی دہلی، 7 اپریل(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ منگل کو مرکزی وزیر برائے شہری ترقیات منوہر لال کھٹر اور وزیر اعلی ریکھا گپتا نے پریس کو اعلان کیا کہ دہلی کی 1,731 غیر مجاز کالونیوں میں سے 1,511 کے لیے ریگولرائزیشن کا عمل 45 دنوں کے اندر مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد کنوینس ڈیڈز متعلقہ مکا ن مالکان کے حوالے کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا، میں وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سے پوچھنا چاہتا ہو ں: اب یہ کیسے ممکن ہے کہ اس کام کو پورا کیا جائے جو پچھلے سات سالوں میں مکمل نہیں ہو سکے؟
دہلی کانگریس صدر نے کہا کہ پانچ ریاستوں میں آنے والے انتخابات کو دیکھتے ہوئے مرکزی اور دہلی سرکاروں کا یہ اعلان بی جے پی کے حق میں ووٹ حا صل کرنے کی ایک حسابی چال ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کانگریس کا مطالبہ ہے کہ اگر سرکار غیر مجاز کالونیوں کو ریگولرائز کرنے میں واقعی مخلص ہے تو اسے صرف آن لائن رجسٹریشن پر انحصار کرنے کے بجائے ان کالونیوں کے اندر کیمپوں کا اہتمام کرنا چاہیے تاکہ رہائشیوں کے گھروں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ان کالونیوں کو ریگولرائز کرنے کے بارے میں محض سیاسی نعرہ لگا کر دہلی کی غیر مجاز کا لو نیوں میں رہنے والے 50 لاکھ سے زیادہ باشندوں کے جذبات کو ایک بار پھر مجروح کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کالونیوں کو نہ تو سبکدوش ہونے والی آپ کی سرکار نے اپنے دور میں، اور نہ ہی موجو دہ ر یکھا گپتا سرکار نے گزشتہ ایک سال کے دوران 1,731 غیر مجاز کمپنیوں میں بنیادی ضروریات جیسے کہ پانی کی مناسب فراہمی، بجلی، پکی سڑکیں، گٹر، نالیاں اور پانی نکاسی کے نظام کو پورا کرنے کے لیے کوئی کام نہیں کیا ہے۔ بی جے پی نے ان غیر مجاز کالونیوں کو ریگولر ا ئز کرنے کے حوالے سے محض ایک کھوکھلی چال چلائی ہے۔
No Comments: