قومی خبریں

خواتین

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ،7سے 30نومبر کے درمیان پولنگ

مدھیہ پردیش میں 17 نومبر، راجستھان میں 23 نومبر، چھتیس گڑھ میں 7 اور 17 نومبر، میزورم میں 7 نومبر اور تلنگانہ میں 30 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے،تمام ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔

نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج تلنگانہ، چھتیس گڑھ، راجستھان، مدھیہ پردیش اور میزورم کے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش میں 17 نومبر، راجستھان میں 23 نومبر، چھتیس گڑھ میں 7 اور 17 نومبر، میزورم میں 7 نومبر اور تلنگانہ میں 30 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ میزورم میں اسمبلی انتخابات 7 نومبر کو ہوں گے۔ چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں 7 نومبر اور 17 نومبر کو ہوں گے۔ مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 17 نومبر کو ہوگی۔ راجستھان میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 23 نومبر کو ہوگی۔ تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 30 نومبر کو ہوگی۔ تمام ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ تمام ریاستوں کے مبصرین اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کی گئی۔ سیکورٹی فورسز سے بھی بات چیت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے پانچوں ریاستوں کا دورہ کیا اور سیاسی جماعتوں، مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں سے بات چیت کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم نے تمام سیاسی جماعتوں سے تجاویز لیں۔ ان پانچ ریاستوں میں 16.14 کروڑ ووٹر ہیں۔ جسمانی طور پر معذور ووٹرز کی تعداد 17.34 لاکھ ہے۔ ان میں 80 سال سے زائد عمر کے بزرگوں کی تعداد 24.7 لاکھ ہے، جنہیں گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کی سہولت حاصل ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ ان انتخابات میں کل 16.14 کروڑ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان میں 8.2 کروڑ مرد ووٹر اور 7.8 کروڑ خواتین ووٹر ہوں گے۔ اس بار 60.2 لاکھ نئے ووٹر پہلی بار اپنا ووٹ ڈالیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *