
نئی دہلی، 14 جنوری (میرا وطن )
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس فارمیسی ونگ، نئی دہلی کی میٹنگ زیرصدارت حکیم ارباب الدین (صدر دو اخانہ)، دریاگنج، نئی دہلی میں حکیم عزیر بقائی کے مطب میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیداحمد خاں نے کہا کہ مطب میں زیادہ سے زیادہ کلاسیکل میڈ یسن کا استعمال کیا جائے اور یونانی دواساز ادارے لازماً دواﺅں کی پیکنگ پر اردو تحریر کریں کیونکہ اردو اور طب یونانی دونوں آپس میں لازم و ملزوم ہیں۔
ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ اردو طب یونانی کی پہچان ہے اور بھارت کی شان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو بھارت میں پیدا ہوئی اور یہیں پروان چڑھی، اردو کے تئیں حساس رہنے کی ضرورت ہے اور طب یونانی بھارت میں سب سے بہتر صورت حال میں ہے نیز ا?ج کی تاریخ میں بھارت ہی اس کا لیڈر ہے۔
اس موقع پر لکھنومیں منعقد ہونے والی 12 فروری کو عالمی یونانی میڈیسن ڈے تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کے اہم شرکاءمیں ڈاکٹر ذکی الدین، ڈاکٹر شکیل احمد میرٹھی، ڈاکٹر غیاث الدین صدیقی، ڈاکٹر مفتی جاوید انور، ڈاکٹر مرزا آصف بیگ، ڈاکٹر فہیم ملک، حکیم نعیم رضا، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، اسرار احمد ا ±جینی اور محمد عمران قنوجی وغیرہ شامل تھے۔
No Comments: