
نئی دہلی، 18 جنوری(میرا وطن)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ بی جے پی کی ریکھا گپتا سرکارکی بے عملی اور آلودگی پر قابو پانے میں خود ساختہ بے بسی کے نتیجے میں راجدھانی میں ہوا کا معیار 400 کے اے کیو آئی سے تجاوز کر گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح سرکارکچھ نہ کرکے دہلی کے شہریوں کی، تجارت اور روز مرہ سر گرمیوں پر پابندی کے تحت گریپ4-کو نافذ کردیا جبکہ سپریم کورٹ نے وضاحت طلب کی ہے کہ دہلی سرکا ر آلودگی پر قابو پانے کی اہم وجوہات کی وجہ اور ان مسائل کا مستقل حل کرکے کورٹ کو واقف کرائے ۔
ریاستی صدر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 12 سالوں میں نہ تو بی جے پی اور نہ ہی عام آدمی پارٹی کی حکومتوں نے دہلی کے لوگوں کو آلودگی سے نجات دلانے کے لیے کوئی ٹھوس قدم اٹھایا ہے، جس کے نتیجے میں سردیوں کے دوران دمہ، آنکھوں میں جلن، پھیپھڑوں اور گلے کے مسائل کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کی کمی کی وجہ سے آلودگی سے متاثر مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے علاج کا کوئی مناسب نظام نہیں ہے۔ آلودگی پر قابو پانے میں ناکام رہنے والی ریکھا گپتا حکومت کا صحت کا بنیادی ڈھانچہ بھی مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔
No Comments: