Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بے قاعدگیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی: ریکھا گپتا

نئی دہلی، 12 اپریل(میرا وطن نیوز)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے واضح کیا ہے کہ راجدھانی میں شراب کی خوردہ فروخت میں ملوث سرکاری ادارو ں کے مالی معاملات میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی، لاپرواہی یا بددیانتی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ا نہوں نے کہا کہ حال ہی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شراب کی فروخت میں ملوث بعض سرکاری ادا ر وں میں، کھاتوں میں طویل عرصے تک مناسب طریقے سے مفاہمت نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے مالی بے ضابطگیوں اور ریاستی خزانے کو ممکنہ نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
وزیراعلیٰ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر تحقیقات میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی، مالی بدانتظامی یا کسی بھی مرحلے پر سرکاری ریونیو کو نقصان پہنچانے والے حقائق سامنے آئے تو ذمہ دار اہلکاروں اور متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ عوامی فنڈز کی حفاظت سرکار کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *