
نئی دہلی، 9 فروری(میرا وطن)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے جنک پوری میں کھائی میں گرنے والے نوجوان کمل دھیانی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کی موت سے خاندان سوگوار ہے۔ انہوں نے اس لاپرواہی کے لیے سرکارکو ذمہ دار ٹھہرایا اور کمل کے خاندان کو انصاف فراہم کرنے کا یقین ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکارکو کمل کے خاندان کو ایک کروڑ روپے کا معاوضہ فراہم کرنا چاہئے، کیونکہ موت کی تلافی نہیں ہو سکتی، لیکن کمل کی کمائی ان کی روزی روٹی کا ذریعہ تھی۔
جنکپوری گڑھے میں مرنے والے کمل دھیانی کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے والوں میں ضلع صدر د ھر م پال چنڈیلا، راجیش یادو، اور وریندر شرما، مبصر تسویر سولنکی، لکشمن راوت، جے پی پوار، سشما یادو، سابق ضلع صدر راجیش چوہان،ٹجماے رام،بال کشن بالی ،بلاک صدر ایشور راوت ،دنیش سولنکی، سر یش شرما، مہیش ورما اور گورو سولنکی خاص طور سے شامل تھے۔ریاستی صدر نے کہا کہ سرکارکی لاپرواہی سے نوجوان کی موت ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی سرکارکی لاپرواہی کی وجہ سے پوری دہلی میں گڑھے موجود ہیں اور کمل جیسے لاکھوں نوجوان روزانہ اپنے گھروں اور کام کاج کرتے ہیں۔ کرپشن اور غفلت میں ملوث سرکاری محکمو ں کو لگام نہ دی گئی تو کوئی بھی ایسے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔
No Comments: