Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ہندی فلم اداکارمتھن چکرورتی اسپتال میں داخل

سینے میں درد کی شکایت کے بعدبے چینی محسوس کررہے تھے

کولکاتا: مشہورہندی فلم اداکار و سیاستدان متھن چکرورتی کو طبعیت ناساز ہونے کے بعد کولکاتا کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیا کی خبر کے مطابق متھن چکرورتی کو سینے میں درد ہوا اور وہ بے چینی محسوس کر رہے تھے۔ اس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ مداح ان کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔متھن چکرورتی کی عمر 73 سال ہے۔ ہفتہ کی صبح، یعنی 10 فروری کو، انہیں اچانک اپنے سینے میں درد محسوس ہوا۔ ہلکی سی بے چینی بھی محسوس ہو رہی تھی۔ طبیعت بگڑنے سے پہلے انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ اس وقت ان کی طبیعت کیسی ہے؟ اس حوالے سے ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *