قومی خبریں

خواتین

چینی انجینئر گوگل کی اے آئی ٹیکنالوجی چوری کر نے کے الزام میں گرفتار

نام لنوے ڈنگ نامی انجیئرچینی کمپنیوں کے لئے خفیہ طور پر کام کرتا تھا

واشنگٹن:گوگل کے سابق سافٹ ویئر انجینئرکو مصنوعی ذہانت (اے آئی )ٹیکنالوجی چوری کرنے کا الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق سابق سافٹ ویئر انجینئر 2 چینی کمپنیوں کے لئے خفیہ طور پر کام کرتا تھا۔ گوگل کے اس سابق سافٹ ویئر انجینئر کا نام لنوے ڈنگ ہے جو کہ چینی شہری ہے۔ لنوے ڈنگ کو بدھ کے روز نیوارک، کیلیفورنیا میں گرفتار کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے کہا کہ یہ انجینئر دو چینی کمپنیوں کے لیے خفیہ طور پر کام کر رہا تھا اور گوگل کی اے آئی ٹیکنالوجی چوری کر رہا تھا۔ اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے مزید کہا کہ ڈنگ پر تجارتی راز کی چوری کے چار الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ڈنگ کو ہر جرم کے لیے 10 سال کی سزا ہو سکتی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *