قومی خبریں

خواتین

نیپال میں مسافر بس پلٹنے سےدوہندوستانی سمیت 12 افرادہلاک

ہندوستانی باشندوں کی شناخت 31 سالہ منے اور 67 سالہ یوگیندر رام کی شکل میں ہوئی

کٹھمنڈو:نیپال کے ڈانگ ضلع میں ایک مسافر بس پلٹنے کی وجہ سے یہ اموات ہوئی ہیں اور حادثہ کی تصدیق پولیس نے بھی کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈانگ ضلع میں ہوئے بس حادثہ میں دو ہندوستانی شہری سمیت 12 افراد کی موت ہوئی ہے۔ یہ حادثہ بھالو بانگ میں جمعہ کی دیر شب پیش آیا۔ مہلوکین میں سے 8 کی شناخت ہو چکی ہے۔پولیس کے چیف انسپکٹر اُجول بہادر سنگھ نے کہا کہ ’’مسافر بس بانکہ کے نیپال گنج سے کاٹھمنڈو جا رہی تھی، لیکن یہ پل سے پھسل گئی اور راپتی ندی میں گر گئی۔ ہم نے صرف 8 مہلوکین کی شناخت کی ہے جن میں دو ہندوستانی بھی شامل ہیں۔‘‘ پولیس نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے ہندوستانی باشندوں کی شناخت 31 سالہ منے اور 67 سالہ یوگیندر رام کی شکل میں ہوئی۔ اس بس حادثہ میں 22 دیگر مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے لمہی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ پولیس ڈپٹی انسپکٹر سندر تیواری نے بتایا کہ سبھی زخمیوں کو علاج کے لیے کوہلپور کے نیپال گنج میڈیکل ٹیچنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ 28 سالہ بس ڈرائیور لال بہادر نیپالی کو پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *