قومی خبریں

خواتین

اسرائیلی جارحیت میں اب تک 380 مساجدشہید

تاریخی مساجد میں سے ایک السید ہاشم مسجد بھی جزوی طور پر تباہ

غزہ: غزہ کی پٹی میں سرکاری اطلاعات کے دفتر نے جمعرات کو تصدیق کی کہ اسرائیلی قابض فوج نے تین ماہ سے زائد عرصہ قبل اس کے خلاف اپنی جارحیت کے آغاز سے اب تک 380 مساجد اور 3 گرجا گھروں کو تباہ کیا ہے۔ سرکاری میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ”قابض فوج نے غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ کے دوران 140 مکمل مساجد اور 240 کو جزوی طور پر تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ 3 گرجا گھروں کو نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا۔’’انہوں نے نشاندہی کی کہ ”مساجد کو تباہ کرنے کا سب سے نمایاں طریقہ ان پر میزائل اور بم پھینکنا تھا، جن میں سے کچھ کا وزن 2000 پائونڈ تھا، جو ان کی مکمل تباہی کا باعث بنا۔’’7 اکتوبر سے قابض فوج غزہ کی پٹی میں مذہبی، ثقافتی اور ورثے کی موجودگی کو مٹانے اور تاریخی شواہد اور فلسطینیوں کو ختم کرنے کی کوشش میں جان بوجھ کر غزہ کی پٹی میں مساجد، گرجا گھروں اور آثار قدیمہ کو نشانہ بنا رہی ہے۔
غزہ کی پٹی پر تین ماہ کی جارحیت کے دوران اسرائیلی کی بمباری سے تباہ ہونے والی ان آثار قدیمہ اور تاریخی یادگاروں میں سب سے اہم عمری مسجد ہے، جس پر گذشتہ ماہ بمباری کی گئی تھی۔ اسے قدیم ترین عمارتوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ غ غزہ شہر کی اہم تاریخی مساجد میں سے ایک السید ہاشم مسجد کو بھی جزوی طور پر تباہ کر دیا گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *