قومی خبریں

خواتین

کابل میں الاقصیٰ مسجد کی مشابہت والی مسجد کاافتتاح

طالبان کوامید ہے کہ یہ مسجد حقیقی الاقصیٰ مسجد کو صیہونی کنٹرول سے آزاد کرانے کا مؤجب بنے گی

کابل: یروشلم کی الاقصیٰ مسجد کے گنبد صخریٰ کی مشابہت والی ایک مسجد کا آج کابل میں افتتاح کیا گیا ہے۔ افغانستان کے میڈیا نے اطلاع دی کہ نئی ملاعمر مسجد وسطی کابل کے ایک پارک میں اونچے مقام پر بنائی گئی ہے اور اس کیلئے استنبول کی آرگنائزیشن آئی ڈی ڈی ای ایف نے فنڈس فراہم کئے۔ یہ مسجد طالبان اقتدار کی وزارت داخلہ کی ہدایت پر تعمیر کی گئی ہے۔ طالبان کے ارکان نے کہا کہ انہیں امید ہے 120,000 ڈالر کی لاگت سے تعمیر کردہ یہ مسجد حقیقی الاقصیٰ مسجد کو صیہونی کنٹرول سے آزاد کرانے کا مؤجب بنے گی۔ یہ مسجد فلسطین اور الاقصیٰ کی تئیں مسلمانوں بالخصوص افغانوں کے غیرمعمولی محبت کی عکاس ہے۔ طالبان کے کارگذار وزیرداخلہ سراج الدین حقانی نے اس مسجد کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ حماس۔ اسرائیل جنگ میں مسلمانوں کی تائید وحمایت کرنا اسلامی فرض ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف ظلم و زیادتی پر اسرائیل اور یہودیوں کی مذمت کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *