Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

غزہ میں پھر مسجد پر حملہ، 50 نمازی شہید، متعدد زخمی

سبرا میں اسرائیلی فوج نے مسجد پر اس وقت بمباری کی جب مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی اور نماز جاری تھی

غزہ :اسرائیلی فوج نے غزہ میں مسجد پر حملہ کر کے 50 نمازیوں کو شہید کر دیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ کے علاقے سبرا میں مسجد پر اس وقت بمباری کی جب مسجد میں نماز جاری تھی اور مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔صیہونی فورسز کی جانب سے اردنی فیلڈ اسپتال پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں 7 ارکان زخمی ہو گئے جبکہ اسرائیلی فوج ایک بار پھر غزہ کے الشفا ہاسپٹل میں داخل ہو گئی۔ہاسپٹل کے جنوبی داخلی راستے کے کچھ حصوں کو تباہ کر دیا۔ بیسمنٹ سمیت مختلف حصوں میں تلاشی کے دوران نہ یرغمالی ملے، نہ کسی سرنگ کا نشان ہاتھ لگا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے الشفا ہاسپٹل سے حماس کا اسلحہ اور وردیاں ملنے کا دعویٰ کیا گیا تاہم اسرائیلی دعویٰ ڈاکٹروں اور حماس نے جھوٹا قرار دے دیا۔اسرائیلی فوج کے اکاؤنٹ سے بطور ناقابل تردید شواہد پوسٹ کی جانے والی الشفا ہاسپٹل کی وڈیو ڈیلیٹ کر دی گئی۔ ایڈیٹنگ اور کچھ چیزیں چھپانے کے بعد دوبارہ نشر کرنے سے اسرائیلی دعوؤں پر شہبات بڑھ گئے۔الجریزہ کے مطابق الشفا ہاسپٹل سے رپورٹنگ کرنے والے امریکی ٹی وی کے رپورٹر اور اسرائیلی دعوؤں میں بھی تضاد سامنے آگیا جبکہ قطر نے غزہ میں ہاسپٹلس پر حملوں کی عالمی تحقیقات پر زور دیتے ہوئے الشفا ہاسپٹل کے اندر اسرائیل کی تازہ کارروائی کو “جنگی جرم” قرار دے دیا۔ اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری کو 40 روز ہو چکے ہیں اور اب تک ساڑھے 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔اسرائیلی فوج نے اسکولوں، ہاسپٹلس اور پناہ گزین کیمپوں پر بھی بمباری کر کے فلسطینیوں کو شہید کیا جبکہ مغربی کنارے اور خان یونس کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی اسرائیل کی چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسرائیلی فوج نے اپنے دفاع کے نام پر مساجد ‘ اسکولوں‘چرچ ‘ دواخانوں کے علاوہ پناہ گزیں کیمپس کو بھی نشانہ بنایا اور شدید بمباری کی جس سے بھاری جانی نقصان ہوا اور عمارتیں تہس نہس ہوگئی ۔ دنیا بھر میں اسرائیل کی ان کاروائیں کی شدید مذمت کی جارہی ہے ۔عوام مختلف ممالک کے بڑے شہروں میں اس کے خلاف احتجاج بھی کررہے ہیں ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *