قومی خبریں

خواتین

وزیر اعظم کی اپیل پر ملک بھر میں صفائی مہم

نریندر مودی نےخود بھی : 'سوچھتا ہی سیوا: مہم میں اپنی شرکت کا ویڈیو شیئر کیا

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر آج ملک بھر میں لوگوں نے صفائی مہم میں حصہ لیا۔ اس دوران مرکزی وزراء، بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر لیڈروں اور عام لوگوں نے الگ الگ مقامات پر صفائی مہم میں شرکت کی ۔جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے خود بھی ‘سوچھتا ہی سیوا مہم میں اپنی شرکت کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں ان کے ساتھ سوشل میڈیا انفلوئنسر انکیت بین پورییا بھی نظر آ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے لکھا: ‘آج ملک صفائی پر توجہ دے رہا ہے۔ انکیت بین پورییا اور میں نے بھی ایسا ہی کیا! صفائی کے علاوہ ہم نے اس میں فٹنس اور خوشحالی کو بھی شامل کیا ہے۔ یہ سب صاف اور صحت مند ہندوستان کے لئے ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی ملک گیر صفائی مہم کی اپیل پر سیاست دانوں سے لے کر طلبہ تک، زندگی کے سبھی شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اتوار کو ایک گھنٹے کیلئے صفائی مہم میں حصہ لیا۔
ہاؤسنگ اور شہری امور کی مرکزی وزارت کے مطابق اس مہم کے تحت ملک بھر میں 9.20 لاکھ سے زیادہ مقامات پر صفائی پروگرام منعقد کئے گئے۔آل انڈیا ریڈیو کے ماہانہ ریڈیو پروگرام ‘من کی بات کے پچھلے ایپی سوڈ میں وزیر اعظم مودی نے یکم اکتوبر کو سبھی شہریوں سے ‘سوچھتا کے لئے ایک گھنٹہ کا شرم دان کرنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر ایک ‘سوچھانجلی ہوگا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *