قومی خبریں

خواتین

سابق وزیر اعلیٰ نائیڈو کو بغیر ثبوت گرفتار کیا گیا ۔نارا بھونیشوری

نائیڈو کی اہلیہ نے کہا کہ19 دن بعد بھی کوئی ثبو ت نہیں پیش کیا جا سکا

امراوتی: اگرچہ ٹی ڈی پی کے سپریمو اور آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلی چندرابابو نائیڈو کو 19 دن پہلے اسکل ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کیس میں حراست میں لیا گیا ہے، لیکن اس کیس میں اب تک ایک بھی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے۔
چندرابابو نائیڈو کی اہلیہ نارا بھونیشوری نے کہاکہ چندرابابو نائیڈو کی ’’غیر قانونی‘‘ گرفتاری کے خلاف مشرقی گوداوری ضلع کے راجا نگرم اسمبلی حلقہ کے سیتھا نگرم میں احتجاجی مظاہرے میں حصہ لیتے ہوئے بھونیشوری نے کہا کہ اگرچہ یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ 371 کروڑ روپئے کا گھٹالہ کیا گیا ہے لیکن اب تک کوئی یہ ثابت نہیں کرسکا ہے کہ یہ رقم ہے کہاں ؟
یہ بتاتے ہوئے کہ کسی بھی کیس میں کسی کو گرفتار کرنے سے پہلے متعلقہ شخص کے ملوث ہونے کے شواہد پیش کیے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ سکل ڈویلپمنٹ کیس میں بغیر کسی ثبوت کے گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور اب انکوائری کی جا رہی ہے کہ فنڈ کہاں ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ نائیڈو نے عوام کا پیسہ نہیں کھایالیکن پھر بھی انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ نائیڈو کی حمایت میں سڑکوں پر آنے کے لئے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ان 19 دنوں میں کوئی بھی یہ ثابت نہیں کر سکا کہ انہوں نے کوئی غلطی کی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *