Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ڈوسو انتخاب کے لیے این ایس یو آئی اور اے بی وی پی امیدواروں کا اعلان

دہلی یونیورسٹی طلبا یونین انتخاب میں این ایس یو آئی اور اے بی وی پی کے درمیان براہ راست مقابلہ

دہلی یونیورسٹی طلبا یونین (ڈوسو) انتخاب کے لیے کانگریس کی طلبا تنظیم این ایس یو آئی نے تمام امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ این ایس یو آئی کی طرف سے صدر عہدہ کے لیے ہتیش گولیا، نائب صدر کے لیے ابھی دہیا، سکریٹری کے لیے یکشنا شرما اور جوائنٹ سکریٹری عہدہ کے لیے شبھم چودھری انتخاب لڑیں گے۔اے بی وی پی نے تشار ڈیڈھاصدر،سُدھانت دھنکر نائب صدر،اپراجیتاسکریٹری اور سچن بِسلا جوائنٹ سکریٹری کے لئے امیدوار بنایا ہے۔
اس مرتبہ مختلف طلبا تنظیموں اور آزاد امیدوار ملا کر مجموعی طور پر 97 امیدواروں نے نامزدگی کا پرچہ داخل کیا ہے۔ ابھی تک ڈوسو صدر اور جوائنٹ سکریٹری کے عہدہ کے لیے ایک ایک امیدوار کی نامزدگی رد کر دی گئی ہے۔ نامزدگی پرچہ کی چھنٹنی کے بعد کچھ امیدوار اپنا نام بھی واپس لیں گے۔ حالانکہ دہلی یونیورسٹی طلبا یونین انتخاب میں این ایس یو آئی اور اے بی وی پی کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے۔
دہلی یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبا یونین انتخاب کی تاریخوں کا اعلان پہلے ہی کر دیا ہے۔ اس کے مطابق 22 ستمبر کو انتخاب کی تاریخ مقرر ہے۔ اس سے قبل یونیورسٹی میں طلبا یونین انتخاب 2019 میں کروائے گئے تھے۔ کورونا وبا کے سبب طویل مدت تک تعلیمی ادارے بند رہے۔ بیشتر کلاس آن لائن ہی ہوئے۔ یہی وجہ ہے کہ 2019 کے بعد اب 2023 میں طلبا یونین انتخاب ہونے جا رہے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *