قومی خبریں

خواتین

نائجیریا میں کشتی غرقاب،26 افراد ہلاک

کشتی پر 100 سے زائد افراد سوار تھے

ابوجہ،نائجیریا میں وسطی نائجر ریاست کے موکوا علاقے میں ایک کشتی الٹنے سے 26 افراد کی موت ہو گئی جب کہ تقریباً 44 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔
مقامی حکام نے بتایا کہ حادثہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے کے قریب موکوا مقامی حکومت کے علاقے کے گباجیبو وارڈ میں جبہ اور کینزی یموں کے درمیان پیش آیا۔
نائیجر اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (این ایس ای ایم اے) کے ترجمان ابراہیم حسینی نے بتایا کہ کشتی پر 100 سے زائد افراد سوار تھے جو دریائے نائجر (اولڈ گباجیبو) کے دوسری طرف اپنے کھیتوں کی طرف جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایجنسی جائے مقام پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں کے لئے موکوا کے مقامی حکومتی اہلکاروں اور مقامی غوطہ خوروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا ’’اب تک 26 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جب کہ 30 سے ​​زائد افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ واقعہ کے وقت کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *