
نئی دہلی /بلند شہر،14فروری (میرا وطن)
معصومین علیہم السلام کی احادیث کے مطابق سب سے اچھا انسان وہ ہے جو معاشرے اور سماج کے سب سے زیادہ کام آئے۔اور سب سے برا انسان وہ ہے جسکی ذات سے لوگوں کو نقصان و ضرر پہنچے۔ ان خیا لات اظہار مولانا سید صفدر حسین باقری نے درگاہ شاہ نجف سانکھنی میں ماسٹر حاجی شیخ عارف حسین ابن مرحوم مسیب حسین کے چہلم کی مجلس میں کیا۔ مولانا نے باپ کی عظمت و منزلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سرکار دو عالم کی حد یث ہے کہ بوڑھا باپ گھر میں ایسے ہوتا ہے جیسے امت کے درمیان نبی رہتا ہے یعنی جو فوائد نبی کے وجود سے امت کو حاصل ہوتے ہیں وہ فوائد باپ کے وجود سے گھر والوں کو ہوتے ہیں۔
مولانا صفدر حسین باقری نے اولاد کی تربیت اور ماں باپ کے حقوق پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ساتھ ساتھ سماجی امور اور معاشرتی نظام اور موجودہ دنیا کے بگڑتے ہوئے حالات میں شعیت اور مرجع و مجتھد کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ مجتھدمحافظ دین و ملت ہوتا ہے۔مولانا باقری نے تربیت اولاد کے موقع پر والدین کو یہ پیغام دیا کہ وہ نیک نیتی اور اخلاص کے ساتھ بچوں کی پرورش اور تربیت کریں ۔ ساتھ ساتھ یہ زور دیا کہ ماں باپ کی ذمے داری صرف بچے پیدا کرنا نہیں ہے اس بڑھ کر انکی ذمہ دا ری انکی اچھی تربیت کرنا اور انکی تعلیم کا خیال رکھنا ہے۔
مولانا باقری کہا کہ روزمحشر بعض والدین اپنے بچوں کی تربیت نہیںکرنے کی وجہ سے جہنم میں جائیں گے ۔ آپ نے کردار سازی پر بھی گفتگو کی۔ آخر میں مولانا نے کربلا کے حساس رخ یعنی امام حسین علیہ السلام کی 4سالہ بچی حضرت سکینہ کے مصائب بیان کرتے ہوئے احساس یتیمی کو بیان کرکے مجلس کو اختتام کیا اور مجلس کے آخر میں مومنین اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی۔ مجلس میں کثیر تعداد میں لوگ شامل ہوئے ۔
ان مجالس میں سوز خو ا نی راشد علی وہمنوا، علی شاہ زیدی نے کی ۔پیش خوانی حسرت علی ،غلام السیدین ،شہادت علی ، اختر سرسوی ،مناظر میرٹھی ، منظر شکا رپوری کی۔نظامت کے فرائض مجا ور حسین اورعارف گونڈوی انجام دیے۔درگاہ باب المراد میں 15فروری بروز اتوار 3بجے سہ پہر منعقد مجلس میں سوز خوا نی ماسٹر مشیر اختر و ہمنوا صاحبان ،پیش خوانی حسن علی زیدی ،مناظر میرٹھی ،چاند فیضی کربلائی کریں گے اورنظامت کے فرائض عارف گونڈوی انجام دیں گے۔جبکہ مولانا غلام حسین متو کشمیر مجالس عزا کو خطا ب فرمائیں گے۔
No Comments: