Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اوکھلا اور بدر پور اسمبلی حلقہ کے تحت کالندی کنج پشتہ روڈبنانے کا راستہ ہوا ہموار

مقامی ایم ایل اے امانت اللہ خان نے سرکاری بجٹ سے تعمیراتی کام شروع کیا

جے جے کالونی سے جیت پور تک پہلے مرحلے میں سڑک کو توڑنے کا کام جاری
اس روڈ کا 75فیصد حصہ اوکھلا اور 25فیصد حصہ بدر پور اسمبلی حلقہ کے تحت ہے

نئی دہلی ،9فروری (میرا وطن)
اوکھلا اور بدر پور اسمبلی حلقوں کے تحت آنے والے کا لندی کنج پشتہ روڈ پردو سال کے طویل کے انتظار کے بعد آخر کام شروع ہوگیا ہے ۔ان حلقوں کے عوام ا مید کر رہے ہیں کہ اس بار یہ روڈ بن کر تیار ہو جا ئے تب ہر عام و خاص کے ساتھ راہگیروں کو کافی راحت ملے گی ،کیونکہ کافی عرصے سے یہاں گاڑیو ں کی آمدرفت کے دوران لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔دلچسپ ہے کہ اس مصروف ترین ر و ڈ پر اتنے گڑھے ہیں کہ دو پہیہ،تین پہیہ اور چار پہیہ گاڑیاں ہچکولے لے لیتی ہیں اورکئی بار یہا ں گاڑیاں پلٹ بھی جا تی ہیں جبکہ ایکسیڈینٹ ہونا بھی یہاںعام بات ہے ۔ بتایا یہ بھی جاتا ہے کہ یہ روڈ سیاست کا بھی شکار رہا ہے جس کی وجہ سے یہاں تعمیری کام وقت رہتے نہیں ہوپایا ۔اس روڈ کے کام شروع ہونے کے موقع پر ٹیم ایم ایل اے کے رکن مننت اللہ خان ،پپن جنوال ،راکیش جسمیرا ، سنجے اور صدام حسین موجود رہے۔
مقامی ایم ایل اے امانت اللہ خان نے ایکس پر لکھا ہے کہ جے جے کالونی سے لے کر جیت پور تک پشتہ روڈ کا کام شروع ہوگیا ہے ،دو سال پہلے کالندی کنج سے جے جے کالونی تک کی سڑک ہم نے بنا دی تھی باقی روڈ اب جلد مکمل ہوجائے گا ۔انہوں نے ایکس پر شیئر آئڈیو ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم پہلے اس روڈ کو تار کول کا بنا رہے تھے لیکن یہاں ٹریفک آمدرفت بہت زیادہ ہے ،جس کی وجہ سے اس کے جلد ٹوٹنے کے امکان تھے لیکن اب اس کو کنکریٹ کا بنایا جائے گا تاکہ زیادہ وقت تک پختگی بنی ر ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ روڈ 75فیصد اوکھلا اور25فیصد بدر پور اسمبلی حلقہ کے تحت آتا ہے ا و ر اس کو دہلی سرکار کا فلڈ ایریگیشن بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ روڈ بننے میں رکاوٹ بن رہے پیڑ وں کو بھی متعلقہ محکمہ کی اجازت سے ہٹایا جائے گا۔ امانت اللہ خان نے روڈ کو بنانے میں تعاون کر رہے سرکاری اور غیر سرکاری تمام لوگوں کا شکریہ ادا بھی کیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ اس اہم روڈ کو عام آدمی پارٹی کی سرکار کی مدت کار میں شروع کرایا گیا تھا اور اس وقت ایم ایل اے فنڈ اور سرکار ی بجٹ پاس کیا گیا تھا ۔ایم ایل اے فنڈ سے کالندی کنج سے جے جے کالونی تک روڈ بنایا گیا جو یو پی ایریگیشن کے تحت آتا ہے ۔اب اس روڈ کوجے جے کالونی سے جیت پور تک بنایا جائے گا اور اس کاموجودہ سرکار سے ری ٹینڈر ہو کر بجٹ مختص کیا گیا ہے۔یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ اس وقت آگے کا حصہ تعمیر ہونے میں کئی طرح کی اڑچن آئیں جیسے روڈ کے کچھ حصے میں پیڑوں کا آنا اور این جی ٹی کی منظو ری نہ ملنا اور سیاسی داﺅ پیچ کی وجہ سے شروع نہیں ہوسکا ۔بتایا جاتا ہے کہ یہ معاملہ کورٹ میں بھی لے جایا گیا کہ اس کے نہیں تعمیر ہونے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔بہر حال اب رو ڈ کے پہلے مر حلے میں اسے توڑنے کا کام شروع ہوگیا ہے اورروڈ پر جہاں پیڑرکاوٹ بنیں گے اسے دور بھی کیا جا ئے گا ۔ اس تعمیری کام کے مکمل ہونے میں ڈیڑھ سے دو مہینے لگ سکتے ہیں ۔اوکھلا ودھان سبھا صدر محمد خالد نے کہا کہ اس اہم روڈ کے بن کر تیار ہوجانے پر ایک بڑی تعداد میں لوگوں کوٹریفک آمدرفت میں پیش آرہی دقتوں سے نجات ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ بہت سے ترقیاتی کاموں میں سرکاری اورغیر سرکاری وجہ سے اڑچن ضرور آتی ہے لیکن امانت اللہ خان کسی بھی کام کو رکنے نہیں دیتے ہیں کام شروع ہونے اور مکمل ہونے میں وقت ضرور لگ سکتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *