
نئی دہلی، 7 فروری (میرا وطن)
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد کی صدارت میں دریاگنج میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ پروفیسر مشتاق احمد نے 12 فروری ’عالمی یونانی میڈیسن ڈے‘ تقریب کی تیاریو ں کا جائزہ لیا اور کہا کہ 2010 میں ہماری درخواست پر سکریٹری آیوش جےلجا (آئی اے ایس) نے اتفا ق رائے سے مسیح الملک حکیم اجمل خاں کے یوم پیدائش کو یونانی میڈیسن ڈے منائے جانے کا اعلا ن کیا، تو سب سے پہلے ہم نے اس سلسلے کا 12 فروری 2011 سے آغاز کردیا تھا۔ آج ہمیں یہ کہتے ہوئے انتہائی مسرت ہو رہی ہے کہ لوگوں میں نہ صرف مسیح الملک حکیم اجمل خاں کو سمجھنے کا موقع ملا بلکہ طب یونانی کے تئیں بھی بڑے پیمانے پر بیداری آئی۔
ڈاکٹر سید احمد خاں (سکریٹری جنرل، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس) نے رواںسال کو لکھنو ¿ میں ہونے والی مجوزہ عالمی یونانی میڈیسن ڈے تقریب کے سلسلے میں بتایا کہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اُترپرد یش کے صدر ڈاکٹر ایس ایم احسن اعجاز اور اکیڈمک ونگ کے نیشنل سکریٹری پروفیسر نفاست علی انصار ی اور آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اترپردیش کے نائب صدر ڈاکٹر شجاع الدین نے استقبالیہ کمیٹی دی اور تمام تر ذمہ داریاں بحسن و خوبی انجام دے رہے ہیں۔ مذکورہ تقریب میں دانش انصاری (وزیر اقلیتی امور، حکومت اترپردیش)، پروفیسر پردیپ کمار پرجاپتی (ڈائرکٹر، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیورویدا، نئی دہلی) کے علاوہ پروفیسر محمد ادریس، پروفیسر ایس ایم عارف زیدی، پروفیسر شبیر احمد خاں وغیرہ کی شرکت کی منظوری مل چکی ہے۔
میٹنگ میں طے پایا کہ 12 فروری ’یونانی میڈیسن ڈے‘ کے موقع پر فارمیسی کے میدان میں عمدہ کار کردگی کے لیے ڈاکٹر حامد صدیقی (ڈائرکٹر، نیشنل لیباریٹریز آف انڈیا)، قمر اشرف (ڈائرکٹر، عون ہربل ریمیڈیز) اور جاوید علی (ڈائرکٹر، شاہی لیباریٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ) کو بھی حکیم اجمل خان فارمیسی ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔ میٹنگ کے اہم شرکاءمیں محمد نوشاد (نیشنل کو آرڈی نیٹر) کے علاوہ حکیم ارباب الدین، ڈاکٹر عزیر بقائی، ڈاکٹر ذکی الدین، ڈاکٹر مرزا آصف بیگ، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، ڈا کٹر خورشید عالم، ڈاکٹر محمود عالم، ڈاکٹر جاوید انور، ڈاکٹر سید منصور جمال کاظمی، شکیل احمد میرٹھی، ڈاکٹر محمد رفیق، ڈاکٹر اطہر محمود، ڈاکٹر غیاث الدین، ڈاکٹر شکیل ہاپوڑی، ڈاکٹر فہیم ملک، ڈاکٹر فیضان احمد صد یقی، ڈاکٹر احسان صدیقی، ڈاکٹر فرمان علی صدیقی، محمد اویس گورکھپوری، اسرار احمد اُجینی اور محمد عمران قنوجی شامل ہیں۔
No Comments: