
انجینئر چودھری آفاق احمد صدر اور چودھری ابرار علیگ جنرل سکریٹری
چودھری ویلفیئر ایسو سی ایشن کو ملک گیر سطح پر سماج کی خدمت کرنی چاہئے:منقاد علی
نئی دہلی ،20جنوری (میرا وطن)
مسلم راجپوت اور مسلم تیاگی سماج کے دہلی اور این سی آر کی معروف تنظیم ’چودھری ویلفیئر ایسو سی ایشن ‘ کا سالانہ اجلاس چودھری طیب کے سیکٹر 131-کے فارم نمبر 9-‘رج آرگنینک فارم‘ میں کیا منعقد کیا گیا جس میں سماج کے بڑی تعداد میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔اس دوران ایسو سی ایشن کے نئی ٹیم کے لئے عہدیداران کا انتخاب کیا گیا ۔اجلاس کی صدارت چودھری برادری کی معزز شخصیت
اوصا ف بھاٹی نے کی اور نظامت کے فرائض چودھری وسیم احمد انجام دیے۔
اس اجلاس میں اتفاق رائے سے انجینئر چودھری آفاق کو اگلے ایک سال کے لئے دوبارہ چود ھر ی و یلفیئر ایسو سی ایشن کا صدر اور چودھری ابرار علیگ کو جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا۔ اجلا س میں مہما ن خصو صی سابق ممبر پارلیمنٹ اور چودھری سماج کی معزز شخصیت بابو منقاد علی نے نو منتخب صدر چودھری آ فاق کو پگڑی پہنا کر خصوصی دعا سے نوازا ۔سابق ممبر پارلیمنٹ نے اتحاد پر زور دیتے ہو ئے چودھری سماج کو برادری سے او پر اٹھ کرسرو سماج کو متحد کر پورے معاشرے کے لئے بڑھ چڑھ کام کرنے کی تر غیب دی ۔چودھری منقاد علی نے کہا کہ چودھری ویلفیئر ایسو سی ایشن کو صرف ایک خطے ،ایک صوبے تک محدو رکھنے کی ضروت نہیں ہے بلکہ ملک گیر سطح پر ہر ایک شخص کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
دہلی مصطفی آباد کے سابق ایل ایل اے حاجی محمد یونس نے چودھری سماج کی فلاح و بہبودگی کے ساتھ د یگر سماج کی ترقی کو بھی سامنے رکھ کام کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔چودھری ویلفیئر ایسو سی ایشن کے با نی ارقان علی چود ھر ی نے اجلاس میں موجود برادری کی معزز شخصیات سے سماج کے دبے کچلے لوگوں او ر غریبوں کی بہبو دگی کے لئے کا م کرنے کی اپیل کی ۔ اجلاس میں سماج کی دیگر معزز شخصیات میں طیب چودھری ،صحا فی چودھری اقبال ،کنور نوید ،بابو خاں ،ایڈووکیٹ عمر اور چودھری وہاب الدین سمیت بڑی تعداد میں سماج کے لوگ موجود تھے۔
No Comments: