Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی کا ایجنڈا چلانے کےلئے اسپیکر نے فارینسک رپورٹ چھپا کر سیاسی بیان بازی کی :انوراگ ہانڈا

نئی دہلی، 17جنوری(میرا وطن )
عام آدمی پارٹی نے دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا کی جانب سے فورینسک جانچ رپورٹ کو خصوصی استحقاق کمیٹی کو بھیجنے کے بجائے پریس کانفرنس کر کے اس کا سیاسی استعمال کرنے پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ آپ کے قومی میڈیا انچارج انوراگ ڈھانڈا نے کہا کہ اسپیکر نے بی جے پی کا ایجنڈا چلانے کے لیے اسمبلی کی وقار اور روایت کی توہین کی ہے۔ جب اسپیکر اپنا سیاسی فیصلہ پہلے ہی سنا چکے ہیں تو اب اسے خصوصی استحقاق کمیٹی میں بھیجنے کا کیا فائدہ رہ جاتا ہے؟ اگر اسپیکر کو اسمبلی کی وقار کا ذرا بھی خیال ہے تو اس رپورٹ کو عوام کے سامنے لائیں اور جالندھر کورٹ میں پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ جالندھر کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ اور دہلی کی رپورٹ، دونوں میں ایک ہی بات کہی گئی ہے کہ آتشی نے کہیں بھی گرو لفظ کا استعمال نہیں کیا۔
آپ ہیڈکوارٹر میں منعقدپریس کانفرنس میں انوراگ ڈھانڈا نے کہا کہ دہلی اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا نے خود دہلی اسمبلی کی وقار کو مجروح کیا ہے۔ یہ دراصل دہلی کے منتخب نمائندوں کی سب سے بڑے ایوا ن، دہلی اسمبلی کی بھی توہین ہے، جو بی جے پی کا ایجنڈا چلانے کے چکر میں خود اسپیکر وجیندر گپتا نے کی ہے۔ استحقاق کمیٹی کو فورینسک جانچ رپورٹ بھیجنے کے بجائے اسپیکر نے اسے توڑ مروڑ کر میڈیا کے سامنے پیش کیا تاکہ اس کا سیاسی فائدہ اٹھایا جا سکے۔انوراگ ڈھانڈا نے کہا کہ یہ سب کو معلوم ہے کہ اسمبلی کی استحقاق کمیٹی اسپیکر کے ماتحت ہوتی ہے۔ اسپیکر نے فورینسک رپورٹ سے جو نتیجہ اخذ کیا، وہ اپنی سیاسی رائے کے طور پر پہلے ہی پریس کانفرنس کے ذریعے بیان کر چکے ہیں۔ ایسی صورت میں جو کمیٹی ان کے ماتحت ہے، وہ اب اس پر کیا کارروائی کرے گی، جب اسپیکر پہلے ہی اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں؟

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *