Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ڈاکٹر محمد منظور عالم کے انتقال پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کا اظہارتعزیت

 

نئی دہلی،14جنوری (میرا وطن)
ملک کے ممتاز دانشور، ماہرِ اقتصادیات و عمرانیات، محروم طبقات کے حقوق کے پ ±رعزم علمبردار، ہندوستا ن اور عالمِ اسلام کے درمیان تعلقات کی ایک مضبوط کڑی، معروف و معتبر تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹیڈیز کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ اور آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم کے انتقال پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے قومی صدر فیروز احمد ایڈوکیٹ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ڈاکٹر محمد منظور عالم ایک دور اندیش اسکالر، عظیم ادارہ ساز اور محققین و اہل فکر کی کئی نسلوں کے لیے مشعل راہ تھے۔ انہوں نے علمی دیانت، فکری بصیرت اور سماجی ذمہ داری کے ساتھ اپنی پوری زندگی علم و تحقیق، سماجی انصاف اور محروم طبقات کے حقوق کی جدوجہد کے لیے وقف کر دی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد منظور عالم کا انتقال صرف انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹیڈیز ہی نہیں بلکہ پوری علمی، فکری اور سماجی برادری کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، جس کا خلا مدتوں پ ±ر نہیں ہو سکے گا

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *