Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایوان میں شہیدوں کی توہین کرکے ظالم انگریزی حکومت کو حمایت کر رہی ہے بی جے پی

وزیر اعلیٰ ایوان میں کہتی ہیں ،شہید بھگت سنگھ نے کانگریس سرکارکے خلاف بم پھینکا تھا

نئی دہلی، 7جنوری(میرا وطن)
بی جے پی سرکارنے دہلی اسمبلی احاطے میں نصب شہیدِ اعظم بھگت سنگھ کے مجسمے پر عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اور پارٹی کے چیف وہپ سنجیو جھا، جرنیل سنگھ اور کلدیپ کمار کو دعا اور حاضری سے روک دیا ۔ بی جے پی سرکار کے اس اقدام پر سنجیو جھا نے کہا کہ بی جے پی سرکار ایوان کے اندر شہیدوں کی توہین کر کے ظالم انگریزی حکومت کو بچا رہی ہے۔ یہ لوگ پہلے بھی انگریزوں کو بچاتے تھے اور آج بھی بچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بی جے پی کے لوگ شہیدوں کی توہین کرتے ہیں۔ دہلی کی وز یر اعلیٰ ایوان میں شہیدِ اعظم بھگت سنگھ کی توہین کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ انہوں نے کانگریس سرکارکے خلاف بم پھینکا تھا۔
اس موقع پر سنجیو جھا نے کہا کہ بی جے پی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا یہ کہہ رہی ہیں کہ بھگت سنگھ کی لڑائی انگر یز وں کے خلاف نہیں بلکہ کانگریس کے خلاف تھی۔ ہم اسمبلی احاطے میں جا کر شہید بھگت سنگھ کے مجسمے کے سامنے یہ کہہ کر معافی مانگتے کہ وزیر اعلیٰ کے غلط بیان پر ہم شرمندہ ہیں، لیکن بی جے پی سرکار نے پو لیس تعینات کر کے ہمیں اسمبلی احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ معطلی کا مطلب ایوان کی کارروائی سے باہر رہنا ہوتا ہے، لیکن بی جے پی سرکارنے ہمیں اسمبلی احاطے میں داخل ہی نہیں ہونے دیا۔یہ لوگ انگریزوں کو بچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان سے معطلی کا مطلب سڑک پر روکنا ہرگز نہیں ہوتاہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *