
نئی دہلی، 31 دسمبر(میرا وطن )
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسکول کیمپس میں حالیہ میں جشن جوہر کے موقع پرمولانا محمد علی جوہر 2025-
ا یو ار ڈ تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ممتاز سابق طلبا کو اعزازات سے نواز گیا ۔اس دوران سیاست میں اعلیٰ عہدوں پر فائض سابق طلبا کو مختلف ایوارڈ دیے گئے ۔ان میں سابق وزیر دہلی اور بلیماران کے ایم ایل اے عمران حسین بھی شامل ہیں جنہیں وائس چانسلر مظہر آصف نے مومینٹو دے کر ایوارڈ سے نوازا ۔
اس موقع پر وائس چانسلر مظہر آصف نے راجیہ سبھا ایم پی جاوید علی خان ،لوک سبھا ایم پی محب اللہ ندوی ،سابق وزیر یوپی اور کانٹھ کے ایم ایل اے کمال اختر ،ایم ایل سی یوپی اور صنعت کار شاہ عالم گڈو جمالی ،ایم ایل اے اوکھلا امانت اللہ خان ،کانگریس سینئر لیڈر اورسابق طلبا یونین صدر جامعہ بد رالدین قریشی سمیت دیگر سیاسی لیڈروں کو مولانا محمد علی جوہر ایوارڈ 2025-سے نوازا ۔اس موقع پر آرگنائزر جامعہ الومنائی کمیٹی ممبرندیم الدین چودھری ،ندیم احمد ،اسعد چودھری ،ساجد چودھری ،سید محمد کاظم اور ڈاکٹر عا بد حسین کے علاوہ سید وصال مہدی ، قیوم علی چودھری ،مشرف علی ،احلاق خان ،خالد جامعہ ہمدرد نے ایوارڈیافتگان کو مبارکباد پیش کی
No Comments: