
نئی دہلی: 17 دسمبر (میرا وطن نیوز )
دہلی کوآپریٹو ہاؤسنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ راجدھانی کے رہائشیوں کو سستی، سادہ اور شفاف ہاؤسنگ لون فراہم کرنے کے لیے توسیع کرے گا۔اس سلسلے میں کابینہ وزیر روندر اندراج سنگھ نے بدھ کو محکمہ جا تی جائزہ میٹنگ میں ڈی سی ایچ ایف سی کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں ۔انہوںنے کارپو ریشن کی کارکردگی، قرضوں کی تقسیم، وصولی کی صورتحال، ما لی طاقت اور مستقبل کے توسیعی منصوبوں کا جامع جا ئزہ لیا۔
اس موقع پر روندر اندراج نے کہا کہ اگلے ماہ روہنی میں ایک نیا ڈی سی ایچ ایف سی دفتر کھولا جائے گا، جس سے شمال مغربی دہلی اور آس پاس کے علاقوں کے شہریوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ سری فور ٹ کے بعد دہلی میں ڈی سی ایچ ایف سی کا یہ دوسرا دفتر ہوگا۔ میٹنگ میں ڈی سی ایچ ایف سی کی مسلسل توسیع کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ جائزہ میٹنگ میں توسیعی منصوبوں، عوامی آگاہی مہم اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
No Comments: