Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

یم سی ڈی کی میٹنگ میں میئر نے نو منتخب کونسلروں کو عہدے کا دلایاحلف

چاندنی محل کے کونسلر محمد عمران نے حلف لیا ، ایم ایل ایے آل اقبال کی شرکت

نئی دہلی ،16دسمبر (میرا وطن )
دہلی کے میئر سردار راجہ اقبال سنگھ نے ایم سی ڈی کی خصوصی میٹنگ کے دوران نو منتخب کونسلر کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ حلف برداری کی تقریب میں کارپوریشن ممبران اور سینئر افسران موجود تھے ۔اس موقع پر تمام بارہ کونسلروں میں چاندنی محل کے کونسلر محمد عمران نے حلف اٹھایا ۔اس دوران مٹیا محل کے ایم ایل اے آل محمد اقبال موجود تھے ۔
نومنتخب کونسلر کو مبارکباد دیتے ہوئے میئر نے تمام کونسلرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اجتماعی کوششوں اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کونسلروں کو شہری مسائل کو حل کر نے اور دہلی کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے لگن اور اتحاد کے ساتھ مل کر کام کرنا چا ہئے۔
میئر نے بتایا کہ خصوصی اجلاس میں شہریوں کے مفاد میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ انہوں نے شہری انتظامیہ کو مضبوط بنانے اورراجدھانی کے رہائشیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کارپوریشن کے عزم کو دہرایا۔ میئر نے کہا کہ ایم سی ڈی دہلی کے شہریوں کو بہترین درجے کی شہری خدمات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کارپوریشن کی موثر خدمات کی فراہمی، شفافیت اور حساس نظم و نسق پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا اور تمام کونسلروں سے عوامی بہبود اور شہری ترقی کے اقداما ت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔
میئر نے کہا کہ کارپوریشن عوام کی شراکت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ انہو ں نے یقین دلایا کہ کارپوریشن صفائی، صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق کاموں کو ترجیح دے گی، تاکہ دہلی کو صاف، محفوظ اور ترقی یافتہ راجدھانی کے طور پر قائم کیا جا سکے ۔خصو صی میٹنگ دہلی کی مجموعی ترقی کے لیے مربوط انداز میں کام کرنے اور شہریوں کے اپنے منتخب نمائندو ں پر کیے گئے اعتماد کو برقرار رکھنے کی قرارداد کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔v

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *