
نئی دہلی 15 دسمبر 2025)پریس ریلیز)
بصیرت، قیادت اور تبدیلی اثرات کے شاندار جشن کے موقع پر لکھنؤ کے آصف زمان رضوی کو انڈین گلوری ایوارڈز 2025 میں باوقار ’’آؤٹ اسٹینڈنگ فاؤنڈنگ ڈائریکٹر ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔ اس باوقار تقریب کا اہتمام کائٹس کرافٹ پروڈکشنز نے سرو دھرم سنواد کے اشتراک سے کیا۔ یہ اعزاز تعلیم، کاؤنسلنگ اور انسانی ترقی کے شعبوں میں ان کی غیر معمولی قیادت، مسلسل خدمات اور بامعنی تبدیلی لانے کی منفرد صلاحیت کا اعتراف ہے۔
یہ پروقار تقریب ہوٹل ریڈیسن بلو پلازا، نئی دہلی میں منعقد ہوئی، جس کا موضوع ’’مستقبل کی تشکیل کرنے والے قائدین کا جشن‘‘ تھا۔ اس موقع پر ملک و بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے معزز قائدین، اختراع کار اور سماجی تبدیلی کے علمبردار ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہوئے۔ تقریب میں بطور خصوصی مہمان سابق بھارتی کرکٹر نین مونگیا، ممتاز صنعت کار و مصنف ڈاکٹر لو بھاردواج، جمہوریہ نائجر کے سفیر عزت مآب زادہ سَیدو، ایوارڈ یافتہ ہم عصر بھارتی مصور و ماحولیاتی مفکر مانَو گپتااور ایموے انڈیا کی سابق سینئر لیڈر محترمہ ریتا ٹنڈن رتن کی باوقار موجودگی نے تقریب کی شان میں اضافہ کیا۔
اعزاز حاصل کرنے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے آصف زمان رضوی نے کہا کہ’’یہ اعزاز محض ایک ذاتی کامیابی نہیں بلکہ قیادت کے ساتھ وابستہ ذمہ داری کی یاد دہانی بھی ہے۔ دی ایڈوائزر کے ذریعے میرا مقصد ہمیشہ لوگوں کو بااختیار بنانا، ان کے زندگی کے سفر میں رہنمائی فراہم کرنا اور مثبت و بامعنی تبدیلی کے لیے تحریک دینا رہا ہے۔
میڈیا، تعلیم اور شخصیت سازی کے شعبوں میں تقریباً تین دہائیوں پر محیط تجربے کے ساتھ، آصف زماں رضوی کو ایک ایسے رہنما کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جن کا کام روایتی تدریس اور رہنمائی کی حدود سے کہیں آگے ہے۔ دی ایڈوائزر – کوچ اینڈ کاؤنسلر کے بانی ڈائریکٹر کی حیثیت سے وہ طلبہ، والدین، پیشہ ور افراد، ازدواجی جوڑوں، اساتذہ اور کاروباری شخصیات سمیت ہزاروں افراد کے لیے قابلِ اعتماد رہنما بن چکے ہیں، جو انہیں زندگی میں وضاحت، خود اعتمادی اور مقصد پر مبنی سمت فراہم کرتے ہیں۔
آصف زماں رضوی کو عالمی سطح پر بھی بھرپور سراہا گیا ہے۔ سال 2025 میں تعلیم، انسانی ترقی اور قیادت کے میدان میں ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں انہیں گلوبل ایپیکس ایوارڈز میں “ٹرانسفارمیشنل لیڈر آف دی ایئر” کے خطاب سے نوازا گیا۔ ان کے افکار اور خدمات کو معروف کارپوریٹ میڈیا میگزین ICONS OF INDIA میں نمایاں طور پر شائع کیا گیا، جہاں ’’AZR – دی ایڈوائزر: تعلیم کو ازسرِ نو متعین کرتا، کاؤنسلنگ کو نئی جہت دیتا اور انسانی صلاحیت کو اجاگر کرتا‘‘ کے عنوان کے تحت انہیں ایک ایسے بانی ڈائریکٹر کے طور پر پیش کیا گیا جو مقصد اور اخلاقیات کے ساتھ زندگیوں کو سنوار رہے ہیں۔
آصف زماں رضوی کی دوراندیش قیادت میں دی ایڈوائزر ایک روایتی کاؤنسلنگ ادارے سے آگے بڑھ کر ایک طاقتور تبدیلی آفرین تحریک بن چکا ہے، جو ہمدردی، علم اور سائنسی نقطۂ نظر کے منفرد امتزاج سے متاثر ہے۔ ان کے کاؤنسلنگ سیشنز کو نہ صرف کیریئر رہنمائی بلکہ جذباتی شفا، خود اعتمادی کی بحالی اور اندرونی صلاحیتوں کے بیدار کرنے کے لیے بھی وسیع پیمانے پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ برسوں کے دوران ان کے اثر انگیز کام کو قومی سطح پر متعدد باوقار اعزازات اور ممتاز پرنٹ، ڈیجیٹل اور کارپوریٹ میڈیا پلیٹ فارمز پر نمایاں شناخت ملی ہے، جس نے انہیں تعلیم اور کاؤنسلنگ کے شعبے میں ایک معتبر فکری رہنما کے طور پر قائم کیا ہے۔
آصف زماںرضوی کا تعلیمی سفر گہری فکری صلاحیت اور ہمدردانہ قیادت کا شاندار امتزاج پیش کرتا ہے۔ وہ ماس کمیونیکیشن میں گولڈ میڈلسٹ ہیں اور لکھنؤ یونیورسٹی سے ایل ایل بی، لمبا سے ایم بی اے اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے جغرافیہ (آنرز) کی ڈگری رکھتے ہیں، جہاں وہ یونیورسٹی ٹاپر رہے۔
انڈین گلوری ایوارڈز 2025 میں حاصل ہونے والا یہ اعزاز آصف زماں رضوی کو ایک تبدیلی آفرین رہنما اور دوراندیش بانی ڈائریکٹر کے طور پر مضبوطی سے قائم کرتا ہے، جن کا کام قومی اور عالمی سطح پر زندگیوں کو متاثر، بااختیار اور متحرک کرتا آ رہا ہے۔
No Comments: