شہاب الدین
نئی دہلی 04فروری:دہلی میں اسمبلی انتخابات میں غیر قانونی طور پر ووٹ ڈالنے والے غیر قانونی بنگلہ دیشی کوروکنے کے لیے،دہلی پولیس نے سخت نگرانی کا بندوبست کر لیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، خفیہ کیمرے، اور خصوصی انٹیلیجنس ٹیموں کی مدد سے ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے گی۔
دہلی الیکشن کمیشن کے دفتر کے ذرائع کے مطابق، جعلی دستاویزات کے ذریعے ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے والے غیر قانوی لوگوں کی مکمل جانچ پڑتال جاری ہے۔ ان کے جعلی آدھار کارڈ، راشن کارڈ اور دیگر شناختی کاغذات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس نے پہلے ہی متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔اس بار دھوکہ دہی کرنے والوں کے لیے پولیس نے کوئی کسر نہیں چھوڑا ہے۔ فرضی ووٹنگ کرتے ہوئے پکڑے جانے پر انھیں جیل یا پھر ملک بدر ہونا طے ہے۔ انتخابات کے دوران ہر پولنگ بوتھ پر خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں اور شبہ ہونے پر کسی بھی مشکوک فرد کو فوراً گرفتار کر لیا جائے گا۔یہ سخت کارروائی دہلی میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔ عوام نے اس مہم کا زبردست خیرمقدم کیا ہے۔
No Comments: