ہے اور پورے ملک میں کئی ٹرینیں اپنے وقت کے مطابق نہیں چل پا رہی ہیں۔ راجدھانی دہلی میں بھی پیر کی صبح شدید کہرے کی وجہ سے لوکل ٹرینوں کی آمد ورفت پر کافی اثر پڑا ہے۔ کئی ٹرینیں 30 منٹ سے لے کر سوا گھنٹے تک تاخیر سے چل رہی ہیں۔ وہیں متھرا-نئی دہلی میمو، بلند شہر-تلک برج اسپیشل تقریباً سوا گھنٹے، پانی پت-نئی دہلی اسپیشل، کروکشیتر-حضرت نظام الدین سمیت کئی ٹرینیں نصف گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ اس سے روزانہ مسافروں کو اپنے دفتر پہنچنے میں کافی پریشانی ہو رہی ہے۔ طویل دوری کی بھی کئی ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔
تاخیر سے چلنے والی اہم ٹرینیں ہیں- بنگلورو-نئی دہلی جی ٹی ایکسپریس (سوا چھ گھنٹے)، مظفر پور-آنند وِہار ٹرمینل سپر فاسٹ اسپیشل-05219 (ساڑھے تین گھنٹے)، پوری-یوگ رِشی اُتکل ایکسپریس (3 گھنٹے)، جبل پور-حضرت نظام الدین ایکسپریس (پونے پانچ گھنٹے)، اعظم گڑھ-پرانی دہلی کیفیت ایکسپریس (2 گھنٹے)۔ دہلی سے تاخیر سے روانہ ہونے والی اہم ٹرینیں ہیں- نئی دہلی-راجندر نگر اسپیشل-02394 (چار گھنٹے)، آنند وِہار ٹرمینل-مظفرپور اسپیشل-05220 (ڈھائی گھنٹے)، حضرت نظام الدین-اندور اسپیشل-12649 (سوا گھنٹے)۔
ہندوستانی ریلوے نے مسافروں کو صلاح دی ہے کہ وہ سفر کرنے کے لیے اسٹیشن پہنچنے سے پہلے ٹرینوں کی تازہ صورتحال دیکھ لیں۔ ٹرینوں کے تازہ اَپڈیٹ یا لائیو پوزیشن نیشنل ٹرین انکوائری سسٹم یا این ٹی ای ایس پر دیکھی جا سکتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے کہرے اور دھند کی وجہ سے کئی ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ اس سے پہلے 20 دسمبر کو کُل 13 ٹرینیں اپنے وقت پر نہیں چل پا رہی ہیں۔
No Comments: