قومی خبریں

خواتین

دہلی میں جاپانی انسیفلائٹس کا پہلا معاملہ

افسران نے وبا سے انکار کرتے ہوئے قومی رہنما اصولوں کے تحت اقدامات کی یقین دہانی کرائی

مغربی دہلی کے اُتم نگر کے ایک 72 سالہ شخص میں جاپانی انسیفلائٹس (جے ای) کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ حالانکہ افسروں نے شہر میں کسی وبا کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دہلی میں رپورٹ کیے گئے جے ای کے زیادہ تر معاملے پڑوسی ریاستوں سے آئے ہیں۔ قومی رہنما اصول کے مطابق صحت عامہ کے اقدامات نافذ کیے گئے ہیں اور افسروں نے باشندوں سے نہیں گھبرانے کی اپیل کی ہے۔
یہ معاملہ مغربی دہلی کے اُتم نگر کے 72 سالہ ایک شخص سے جڑا ہے جسے 3 نومبر 2024 کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ مریض کورونری بیماری اور ذیابیطس سے متاثر تھا۔ 6 نومبر 2024 کو اسپتال میں رہنے کے دوران آئی جی ایم ایلیسا کے توسط سے جے ای کے لیے مثبت ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ دیکھ بھال کے بعد انہیں 15 نومبر کو چھٹی دے دی گئی۔ حالانکہ وائرس بخار اور اعصابی بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے لیکن یہ انسان سے انسان کے رابطہ کے توسط سے نہیں پھیلتا ہے۔ لوگوں کی تشویش کو دور کرتے ہوئے افسروں نے یقین دہانی کرائی کہ دہلی میں کوئی وبا نہیں ہے۔ واضح ہو کہ آخری بار 2011 میں اس بیماری کے معاملے دہلی میں دیکھنے کو ملے تھے۔
جاپانی انسیفلائٹس ایک وائرل بیماری ہے، جو جاپانی انسیفلائٹس وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ متاثر مچھروں کے ذریعہ پھیلتی ہے جو خنزیر، پرندہ یا دیگر جانوروں سے وائرس لے کر انسانوں کو متاثر کرتے ہیں۔ یہ دماغ کو متاثر کرکے شدید بخار، سر درد اور نیورولاجیکل مسائل کا سبب بنتی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *