کرناٹک کی تینوں اسمبلی سیٹوں شگّاؤں، سندور اور چنّاپٹنا کا نتیجہ سامنے آ چکا ہے۔ ان تینوں ہی سیٹوں پر کانگریس امیدوار کو کامیابی ملی ہے اور این ڈی اے امیدواروں کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کانگریس حکمراں کرناٹک میں پہلے سے ہی امید کی جا رہی تھی کہ کانگریس امیدواروں کو کامیابی ملے گی، لیکن جیت اور ہار کا فاصلہ اتنا زیادہ ہے کہ بی جے پی اور جنتا دل سیکولر کو اس کا جائزہ لینے کی ضرورت پڑے گی۔ دراصل کانگریس امیدواروں کے خلاف شگّاؤں اور سندور اسمبلی سیٹ پر بی جے پی نے امیدوار کھڑے کیے تھے، جبکہ چنّاپٹنا سیٹ پر جنتا دل سیکولر نے اپنا امیدوار اتارا تھا۔
الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر جو اعداد و شمار پیش کیے ہیں اس میں بتایا گیا ہے کہ شگّاؤں اسمبلی سیٹ پر کانگریس امیدوار پٹھان یاسر احمد خان کو 100756 ووٹ حاصل ہوئے۔ ان کے حریف بی جے پی امیدوار بھرت بومئی کومحض 87308 ووٹ ملے۔
No Comments: