قومی خبریں

خواتین

کانگریس نے ایگزٹ پولز کو ایک نفسیاتی کھیل قرار دیا

پارٹی نے دعویٰ کیا کہ انڈیا اتحاد 295 سے زیادہ سیٹیں جیت رہا ہے

نئی دہلی: کانگریس نے ووٹنگ کے سات مرحلوں کی تکمیل کے بعد سامنے آنے والے ایگزٹ پولز کو ایک نفسیاتی کھیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب منظم ہے اور انڈیا اتحاد 295 سے زیادہ سیٹیں جیت رہا ہے۔کانگریس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے انچارج جئے رام رمیش نے ایگزٹ پولز کے نتائج کے بعد کہا کہ انڈیا اتحاد کی جیت یقینی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی 4 جون کو اقتدار سے باہر ہو رہے ہیں۔
مودی کا نام لئے بغیر کانگریس کے لیڈر نے کہا، “جو شخص 4 جون کو باہر ہونے والا ہے، اس نے ان ایگزٹ پولز کو منظم کرایا ہے۔ انڈیا اتحاد کو یقینی طور پر کم از کم 295 سیٹیں ملیں گی – ایک واضح اور فیصلہ کن اکثریت۔مودی کو سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم بتاتے ہوئے انہوں نے کہا، “اس دوران سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم تین دن تک آرام سے رہ سکتے ہیں۔یہ سب نفسیاتی کھیل ہے جس میں انہوں نے مہارت حاصل کر لی ہے لیکن اصل نتائج ان سے بہت مختلف ہوں گے۔ بدلے گا ہندوستان، انڈیا اتحاد جیتے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *