تل ابیب :اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے وزیردفاع یواف گیلانٹ کو برطرف کیے جانے کیخلاف اسرائیل کے مختلف شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔ یواف گیلانٹ کی برطرفی کیخلاف اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب، نہاریہ، حیفا اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف سخت نعرے بازی کی، ہزاروں مظاہرین نے سڑکیں بلاک کرکے جلاؤ گھیراؤ بھی کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں خطرہ ایران یا حزب اللہ سے نہیں بلکہ اپنی حکومت سے ہے۔اسرائیلی پولیس نے احتجاج کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا جبکہ 40 اسرائیلیوں کو گرفتار بھی کرلیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے دوران جنگ اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلانٹ کو برطرف کردیا تھا۔ یواف گیلانٹ کی جگہ موجودہ اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز کو وزارت دفاع کی زائد ذمہ داری دی گئی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کے دفتر سے جاری خط میں یواف گیلانٹ کو کہا گیا کہ اس خط کے موصول ہونے کے 48 گھنٹے بعد وہ وزیر دفاع کے عہدے سے برطرف ہوجائیں گے۔نیتن یاہو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں ہمارے درمیان اعتماد تھا لیکن گزشتہ کچھ مہینوں میں وہ اعتماد نہیں رہا۔نتن یاہو کے اس فیصلہ کی عوام اسرائیلی عوام کی جانب سے شدید مخالفت کی جارہی ہے۔عوام وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر اتر آئے اور شدید نعرے بازی کی۔ حماس کے ساتھ جنگ اور حماس کی جانب سے اغوا کئے گئے اسرائیلیوں کو رہا کروانے کیلئے نتن یاہو پر عوام کی جانب سے مسلسل شدید دباؤ ہے ان حالات میں وزیر دفاع کی معطلی نے عوام کو اور بھی برہم کردیا ہے جو حکومت کے شدید خلاف ہوگئے ہیں۔
No Comments: