Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایس جے ایف آئی نے گولڈن جوبلی تقریبات میں جے شاہ کو ایوارڈ سے نوازا

جنرل سکریٹری ،آرچری ایسوسی ایشن آف انڈیا ویریندر سچدواعزاز سے سرفراز

نئی دہلی ،15مارچ (میرا وطن نیوز)
اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن آف انڈیا (ایس جے ایف آئی) نے اتوار کو آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ کو نئی دہلی میں جاری گولڈن جوبلی تقریبات کے دوران ایوارڈ سے نوازا ۔اس موقع پر کئی دیگر افراد کو بھی اعزاز سے سرفراز کیا گیا ۔ایس جے ایف آئی نے ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ا مید ظاہر کی کہ وہ آگے بھی اپنے اپنے شعبوں میں اسی توانائی کے ساتھ کام کرتے رہیں گے ۔
اس موقع پر، ایس جے ایف آئی کے عہدیداروں نے دہلی پردیش بی جے پی کے صدر ویریندر سچدیوا کو بھی مبارکباد پیش کی، جو آرچری ایسوسی ایشن آف انڈیا کے جنرل سکریٹری ہیں۔ایوارڈ یافتگان نے ا یس جے ایف آئی کا شکریہ ادا کیا جس نے انہیں عزت بخشی اور حوصلہ افزائی کی ۔اس موقع پر ویریندر سچدیوا نے آئی سی سی چیئر مین سے کھیل سمیت مختلف مدعوں پر تبادلہ خیال کیا ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *