کبیروالا: پاکستان میں بیٹے نے غیرت کے نام پر ماں اور تین بہنوں کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا ، ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کبیروالا کے نواحی علاقہ موضع اوکانوالہ میں اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نوجوان عباس نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنی والدہ اور تین بہنوں کو قتل کردیا۔ابتدائی معلومات میں واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا بتایا جا رہا ہے، ملزم عباس کی فائرنگ سے اس کی والدہ 45 سالہ حسینہ بی بی اور سگی بہنیں 25 سالہ ثمینہ بی بی،20 سالہ آمنہ بی بی،18 سالہ حلیمہ بی بی جاں بحق ہوئی ہیں۔
اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر کبیروالا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر موقع پر پہنچ گئے ، ریسکیو 1122 کی مدد سے لاشیں ٹی ایچ کیو کبیروالا منتقل کر دی گئی ہیں جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں اور ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
No Comments: