Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جماعت اسلامی ہند کے وفد کی اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ملاقات

آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

نئی دہلی، 5مارچ (میرا وطن)
جماعت اسلامی ہند کے صدر سید سعادت اللہ حسینی نے تنظیم کے نائب صدر پروفیسر سلیم انجینئر اور نیشنل سکریٹری کریم اللہ کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر محمد فتح علی، ہندوستان میں رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نمائندے آیت اللہ ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی اور سپریم لیڈر کے نمائندے کے نائب حجت الاسلام آغا ضیائی سے نئی دہلی واقع ایران ایمبسی میں ملاقات کی۔
اس موقع پرملاقات میں سید سعادت اللہ حسینی نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جے آئی ایچ کے صدر نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت دنیا بھر میں انصاف پسند اور آزاد ی پسند لوگوں کو تحریک دیتی رہے گی۔انہوں نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور اخلاقی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔
امیر جماعت حسینی نے ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کی لچک، ہمت اور بہادری کو سراہا، ناانصافی کے خلاف مزاحمت کے جذبے کی تعریف کی ۔امیر جماعت نے تنازعات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا اور پورے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *