اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات یعنی 17 اکتوبر کو اسرائیلی دفاعی فورسز نے حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کو ہلاک کر دیاہے۔ اسرائیل گزشتہ ایک سال سے یحییٰ سنوار کی تلاش میں تھا۔ آئی ڈی ایف نے ایک بیان میں کہا کہ فوجیوں نے ایک حملے میں حماس کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کے اس نے یحییٰ سنوار کو ہلاک کر دیا ہے۔بعد میں اس بات کی تصدیق اسرائیل نے کی کہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار بھی ان تینوں دہشت گردوں میں شامل تھے۔ سنوار اسرائیل اور حماس جنگ کے آغاز سے ہی اسرائیل کو مطلوب ترین فہرست میں سرفہرست تھے اور ان کی ہلاکت سےحماس کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ حماس کی جانب سے ان کی موت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
No Comments: