قومی خبریں

خواتین

عمران خان اوربشریٰ بی بی کی شادی ناجائز ۔دونوں کو ملی7-7سال سزا

پہلے شوہر سے الگ ہونے کے بعد بشریٰ بی بی نے ’عدت‘پوری نہیں کی تھی ۔عدالت نےناجا ئز جوڑے پر 5-5لاکھ کا جرمانہ بھی عائدکیا

اسلام آباد :پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج پھر ایک بری خبر ملی۔ بشریٰ بی بی کے ساتھ ان کی شادی کو پاکستانی عدالت نے ناجائز یعنی غیر اسلامی قرار دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے عمران خان کے ساتھ ساتھ بشریٰ بی بی کو 7-7 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ یہ فیصلہ سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں ہوئی سماعت کے بعد سنایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل میں گزشتہ روز طویل سماعت ہوئی اور رات میں فیصلہ محفوظ رکھ لیا گیا تھا۔ آج عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کو ناجائز ٹھہرا دیا اور دونوں کو 7-7 سال جیل کے علاوہ 5-5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔دراصل بشریٰ بی بی کے پہلے شوہر خاور مانیکا نے غیر اسلامی نکاح کا معاملہ درج کرایا تھا۔ خاور نے الزام عائد کیا تھا کہ بشریٰ بی بی نے پہلے شوہر سے طلاق لینے کے بعد دوسری شادی کے درمیان ضروری فاصلہ یعنی ’عدت‘ کو پورا نہیں کیا تھا۔ یعنی عدت کا وقت ختم ہونے سے پہلے ہی عمران اور بشریٰ کی شادی ہو گئی جو کہ اسلامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
اس معاملے میں عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سماعت کے دوران کہا تھا کہ عرضی کا مقصد صرف عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بے عزت کرنا ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ عمران اور بشریٰ کی شادی کے خلاف شکایت نومبر 2023 میں نکاح کے تقریباً چھ سال بعد درج کرائی گئی جس سے سازش کا پتہ چلتا ہے۔ حالانکہ خاور مانیکا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گواہوں نے نچلی عدالت میں گواہی دی ہے کہ بشریٰ بی بی جب عمران خان کے ساتھ دوسری شادی کر رہی تھیں تب وہ شادی شدہ تھیں، جس کے بعد عدالت نے دونوں کے خلاف مقدمہ طے کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *