ممبئی :حکومت نے مہاراشٹر میں 8 لاکھ یا اس سے کم آمدنی والے کنبوں کی لڑکیوں کی ایجوکیشن فیس معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کنبوں کی لڑکیوں کی فیس ادا کرنے کا ذمہ اب مہاراشٹر حکومت اٹھائے گی۔مہاراشٹر حکومت کو امید ہے کہ اس قدم سے اعلیٰ تعلیم میں لڑکیوں کی شراکت داری بڑھے گی۔ اس سلسلے میں انگریزی روزنامہ ’انڈین ایکسپریس‘ میں ایک رپورٹ شائع ہوئی جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر برائے اعلیٰ و تکنیکی تعلیم چندرکانت پاٹل نے جمعہ کو جوائنٹ بورڈ آف وائس چانسلرس (جے بی وی سی) کی میٹنگ کے دوران اس کا اعلان کیا ہے۔ موجودہ وقت میں اسی زمرہ مین تعلیمی فیس میں 50 فیسد کی چھوٹ دی جاتی ہے، جسے اب 100 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے۔
چندرکانت پاٹل کا کہنا ہے کہ ’’یونیورسٹیوں کو یہ یقینی کرنے کی سمت میں کام کرنا چاہیے کہ زیادہ لڑکیاں مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیمی کورسز میں داخلہ لیں۔‘‘ پاٹل نے وائس چانسلرس کو وقت پر نتیجہ کا اعلان کرنے کی اہمیت پر زور دینے کے ساتھ ساتھ اس کے لیے خصوصی مہم چلانے کی ہدایت بھی دی۔
No Comments: