قومی خبریں

خواتین

روس میں سیلاب کا قہر: 2500سے زیادہ گھر متاثر

اورسک علاقہ سے تقریباًدوہزار لوگوں کو بہ حفاظت باہر نکالاگیا

ماسکو :ایک طرف روس اور یوکرین کی جنگ جاری ہے، اور دوسری طرف روس کو سیلاب کی سنگین صورت حال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یورال ندی میں سیلاب آنے سے آس پاس کے گاؤں میں پانی داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں میں پھنس گئے ہیں۔ پانی کے بہت زیادہ دباؤ کے سبب ایک پشتہ بھی ٹوٹ گیا ہے جس نے حالات مزید خراب کر دیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقائی حکومت نے ہفتہ کے روز اورسک علاقہ سے تقریباًدوہزار لوگوں کو بہ حفاظت باہر نکالا۔ یہ علاقہ قزاقستان سرحد پر واقع ہے۔ ایمرجنسی سروس کی طرف سے جاری ویڈیو میں بچاؤ کے وقت لائف جیکٹ پہنے لوگ دکھائی دے رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جمعہ کے روز یورال پہاڑ کے آرینبرگ علاقہ میں مقامی افسران نے ندی کنارے رہنے والے لوگوں سے پشتہ ٹوٹنے کے بعد جگہ خالی کرنے کی گزارش کی تھی۔ ہفتہ کے روز وہاں حالات سنگین ہو گئے ہیں۔ پشتہ ٹوٹنے کے پیچھے کی وجہ اس کا ٹھیک طرح رکھ رکھاؤ نہ ہونا بتائی جا رہی ہے۔موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ پشتہ ٹوٹنے کے بعد آئے سیلاب کے سبب 4000 سے زیادہ لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ آرینبرگ گورنر کے دفتر نے ہفتہ کے روز کہا کہ ’’1019 بچوں سمیت 4208 لوگوں کو مشکل حالات سے نکالا گیا۔ 2500 سے زیادہ گھر اس سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *