قومی خبریں

خواتین

رمضان کی 27ویں شب مسجد حرام میں 25لاکھ فرزندان توحیدنے ادا کی نماز

عازمین کے آسانی کے لئے سعودی اتھارٹیز کی جانب سے جامع حفاظتی انتظامات

ریاض: رمضان کی 27ویں شب مسجد حرام میں 25لاکھ سے زائد عازمین عمرہ نےنماز ادا کی ۔عشاء، تراویح اور قیام اللیل کی نماز ادا کرنے کے لیے آنے والے عمرہ زائرین اور نمازیوں سے گرینڈ مسجد اور اس کا صحن بھر گیا۔اس کا اختتام عبدالرحمن السدیس کی خصوصی دعا کے ساتھ ہوا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ مسجد حرام اور اس کی راہداری، فرش، چھتیں، صحن، تہہ خانے اور تیسری سعودی توسیع بھری ہوئی تھی، نمازیوں کی قطاریں سڑکوں تک پھیلی ہوئی تھیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *