
نئی دہلی ،15مارچ (میرا وطن )
وزیر تعلیم اور کھیل آشیش سود نے اتوار کو نئی دہلی کے بلاک ای، کناٹ پلیس میں منعقد ’سنڈے آن سائیکل‘ فٹنس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس کا اہتمام مرکزی سرکار کی ’فٹ انڈیا موو منٹ‘ کے تحت کیا گیا تھا جس کا مقصد شہریوں کو صحت مند اور فعال طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دینا تھا۔
اس پروگرام کا اہتمام اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا، راہگیری فاو ¿نڈیشن اور انڈین سائبر کرائم کوآر ڈ ی نیشن سینٹر (I4C) کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد باقاعدہ جسمانی سرگرمی کی اہمیت کو فرو غ دینا اور فٹنس اور اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے ایک سادہ لیکن موثر ذریعہ کے طور پر سائیکلنگ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
تقریب کے دوران آشیش سود نے شرکا کو بھی اعزاز سے نوازا، جن میں انتم پنگھل (ارجن ایوارڈ یافتہ )، نیلم (گولڈ میڈلسٹ)، پریا ملک (انڈر 20 ورلڈ چیمپئن)، ویریندر داہیا (ہیڈ کوچ، ہندوستانی خواتین کی کشتی ٹیم)، اور بھارتی کوچ انڈین ریسلنگ ٹیم کے شراکت دار شامل ہیں
No Comments: