قومی خبریں

خواتین

پاکستان میں محرم کے موقع پر متعدد علماء کی تقاریر پر پابندی

سندھ بھر کے 13 اضلاع کے 143 علماء پر 60 روز کے لیے سفری پابندی بھی عائد

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے امن و امان کے پیش نظر محرم الحرام میں متعدد علماء کی تقاریر پر پابندی لگادی۔آئی جی سندھ کی جانب سے صوبائی محکمہ داخلہ کو خط لکھا گیا جس میں سفارش کی گئی تھی کہ سندھ بھر کے 13 اضلاع کے 143 علماء اشتعال انگیز تقاریر کی وجہ سے امن کے لیے خطرہ ہیں لہٰذا محرم الحرام کے مہینے میں ان پر پابندی لگائی جائے۔محکمہ داخلہ نے آئی جی کی سفارش پر محرم الحرام کے دوران علماء پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے 13 اضلاع کے 143 علماء پر 60 روز کے لیے بیانات اور سفری پابندی بھی لگائی گئی جن پر اطلاق فوری ہوگا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *