قومی خبریں

خواتین

آزاد، خود مختار اور محفوظ فلسطینی ریاست ناگزیر۔طیب

ترکی کے صدر نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے ہمارا ملک پہلے دن سے سرگرم

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ ترکیہ غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خاتمے کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کر رہا ہے ۔صدر نے ان خیالات کا اظہار بُڈا پسٹ میں ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔غزہ کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے صدر اردغان نے کہا کہ غزہ میں، ہم اسرائیل کی بربریت کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے طور پر، ہم فوری جنگ بندی کے قیام اور دشمنی کے خاتمے کے لیے پہلے دن سے ہی شدید سفارتی کوششیں کر رہے ہیں۔عالمی برادری کو اپنی ذمہ داری کو سنبھالنے کی دعوت دیتے ہوئے ،صدر اردغان نے کہا کہ ایک آزاد، خود مختار اور محفوظ فلسطینی ریاست ناگزیر ہے ۔روس یوکرین جنگ کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے اردغان نے کہا کہ تشدد مسئلے کا حل نہیں ہے ۔
صدر اردغان نے کہا کہ ہم شروع سے ہی یہ آواز اٹھا رہے ہیں کہ یوکرین میں سفارتی حل پر مبنی کام پر زور دیا جانا چاہیے ۔ ترکیہ کی حیثیت سے ، اگر فریقین کی طرف سے کوئی مطالبہ ہو تو ہم استنبول کے نامکمل عمل کو بحال کرنے کے لیے تیار ہیں۔اردغان نے کہا کہ ان کا مقصد ترکیہ اور ہنگری کے درمیان معاہدوں کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے اور انہوں نے ہنگری کے ساتھ مشترکہ تجارتی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا۔صدر اردغان نے کہا کہ اس سال کے پہلے 11 مہینوں تک، ہماری تجارت کا حجم گزشتہ سال سے بڑھ کر 4 بلین ڈالر کے قریب پہنچ گیا ہے ۔ ہم 6 بلین ڈالر کے اپنے مشترکہ ہدف تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہیں۔ہنگری کے وزیر اعظم اوربان نے کہا کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ ویزا کو آزاد کرنے کے حوالے سے ترکیہ کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر اردغان نے اگلی صدی (ترک صدی) کے لیے ایک عظیم منصوبہ پیش کیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اگلی صدی ترکیہ کی صدی ہوگی۔مشترکہ پریس کانفرنس سے قبل ترکیہ اور ہنگری کے درمیان 16 معاہدوں پر دستخط کیے گئے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *