پاکستان میں ٹرک اور وین کی ٹکر میں 11 افراد ہلاک
حادثےکی شکار وین میں ایک ہی خاندان کے 20 سے زائد افراد سوار تھے
اسلام آباد :پاکستان کےصوبہ پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ ڈان نیوز کے مطابق ملتان سے بھکر جانے والی مسافر وین کو حادثہ کوٹ ادو میں چوک سرور شہید اڈا محمد والا اسٹاپ کے قریب پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثےکی شکار وین میں ایک ہی خاندان کے 20 سے زائد افراد سوار تھے۔سڑک حادثہ میں شکار ہونے والے11 افراد کے جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین کے ہلاک ہونے کی خبر سے علاقہ میں کحرام مچ گیا ہے جبکہ دس زخمی لوگ علاج کے لئے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
No Comments: