
نئی دہلی،31مارچ (میرا وطن نیوز )
جامع مسجد دہلی کے امام اور معروف مذہبی شخصیت سید احمد بخاری کی والدہ محترمہ کے انتقال پر انڈین یو نین مسلم لیگ (دہلی پردیش) کی جانب سے قائد ملت سنٹر (انڈین یونین مسلم لیگ کے مرکزی دفتر)، دریا گنج میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے کی۔
اجلاس میں مولانا نثار احمد نقشبندی اور دیگر شرکاءنے مرحومہ کے لیے ایصالِ ثواب کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ مولانا نقشبندی نے کہا کہ سید احمد بخاری کی والدہ مرحوم سید عبداللہ بخاری کی اہلیہ تھیں اور ان کا انتقال ایک بڑا صدمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ اس غم کی گھڑی میں سید احمد بخاری اور ان کے اہلِ خانہ کے سا تھ کھڑی ہے اور ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ اجلاس میں شریک افراد نے بھی سید احمد بخار ی سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعائیں کیں۔آ خر میں مولانا نثار احمد نقشبندی نے حاضرین سے اپیل کی کہ وہ مرحومہ کے لیے دعا کریں اور اللہ تعالیٰ سے درخواست کریں کہ وہ اہلِ خانہ کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔ اجلاس دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
No Comments: