
نئی دہلی،29مارچ (میرا وطن نیوز ) قومی راجدھانی کے بخاری خاندان میں آج ایک افسوسناک خبر سامنے آئی جس میں شاہی جامع مسجد کے سابق شاہی امام سیدعبداللہ بخاری مرحوم کی بیوہ سکینہ بیگم کا 94 برس کی عمر میں آج انتقال ہو گیا۔ مرحومہ کے انتقال کی خبر سے راجدھانی سمیت ملک بھر کے علما، دانشور، سماجی اور سیاسی حلقے میں غم کی لہر دوڑ گئی اور ہر کوئی سابق شاہی امام سید احمد بخاری، یحیٰ بخاری، حسن بخاری، طارق بخاری کی خدمت میں تعزیت کے لیے پہنچنے لگا۔ مرحومہ کی تدفین بعد نماز مغربین جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ مرحومہ کے بڑے صاحبزادے اور سابق شاہی امام سید احمد بخاری نے پڑھائی۔ نمازِ جنازہ کے بعد سکینہ بیگم کو جامع مسجد کے قریب واقع ان کے خاندانی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ سکینہ بیگم کے انتقال سے اہل خانہ سمیت شہر کے مذہبی اور سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے انہیں آخری دیدار اور رخصت دینے میں شرکت کی۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
No Comments: