قومی خبریں

خواتین

شکھر دھون کا بین الاقوامی اور گھریلو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

نئی دہلی: انڈین کرکٹ اسٹار شکھر دھون نے بین الاقوامی اور گھریلو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنے فیصلے کا اعلان ایک جذباتی ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا، جس میں انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کی یادوں کا اشتراک کرتے ہوئے تشکر کا اظہار کیا۔ شکھر دھون ٹیم انڈیا میں ’گبر‘ کے نام سے مشہور تھے۔ویڈیو میں شکھر دھون نے کہا کہ وہ آج ایک ایسے مقام پر کھڑے ہیں جہاں پیچھے یادیں اور آگے ایک پوری دنیا نظر آتی ہے۔ دھون نے اپنے کرکٹ کے سفر کی ابتدا سے لے کر آج تک کی کہانی شیئر کی اور کہا کہ ان کا خواب ہمیشہ ہندوستان کے لیے کھیلنا تھا، جو حقیقت بن گیا۔ انہوں نے اپنے خاندان، بچپن کے کوچ تارک سنہا اور مدن شرما کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں کرکٹ سیکھنے میں مدد دی۔ھیلنے پر انہیں مداحوں کا بے پناہ پیار ملا لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ نئے صفحات کا آغاز ہو۔ انہوں نے اپنے دل کے سکون کا ذکر کیا کہ انہوں نے بھرپور طریقے سے ملک کے لیے کھیلنے کا خواب پورا کیا۔ شکھر دھون نے بی سی سی آئی، ڈی ڈی سی اے اور اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا فخر یہی ہے کہ انہوں نے اپنے ملک کے لیے کرکٹ کھیلا۔ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے دھون نے لکھا، ’’میں اپنے کرکٹ سفر کے اس باب کو ختم کر رہا ہوں۔ میں اپنے ساتھ لاتعداد یادیں اور ممنونیت لے کر جا رہا ہوں۔ محبت اور حمایت کے لیے شکریہ! جئے ہند۔‘‘خیال رہے کہ شیکھر دھون نے 34 ٹیسٹ اور 167 ون ڈے میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے ون ڈے میچوں میں 6793 رنز بنائے ہیں جبکہ ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے 58 اننگز میں 2315 رنز بنائے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *