قومی خبریں

خواتین

راجستھان رائلز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو7 وکٹوں سے ہرایا

سنجو سیمسن نے 33 گیندوں پر 71 رنز کی سب سے شاندار اننگز کھیلی

لکھنئو :راجستھان رائلز یعنی آر آر نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو شکست دی ۔ سنجو سیمسن کی قیادت میں راجستھان رائلز کو 197 رنز کا ہدف ملا تھا اور راجستھان رائلز نے یہ ہدف 19 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔اٹل بہاری واجپئی اسٹیڈیم میں میچ میں سنجو سیمسن نے 33 گیندوں پر 71 رنز کی سب سے شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 7 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ جبکہ دھرو جریل 34 گیندوں پر 52 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ واپس لوٹے۔ سنجو سیمسن اور دھرو جریل کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 123 رنز کی ناقابل شکست شراکت ہوئی۔
لکھنؤ سپر جائنٹس کے 196 رنز کے جواب میں بلے بازی کرنے آئی راجستھان رائلز کی شروعات اچھی رہی۔ اوپنرز جوس بٹلر اور یاشسوی جیسوال نے 5.5 اوورز میں 60 رنز جوڑے۔ جوس بٹلر 18 گیندوں پر 34 رنز بنانے کے بعد یش ٹھاکر کا شکار بنے۔ جب کہ یشسوی جیسوال نے 18 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔ یشسوی جیسوال کو مارکس اسٹوئنس نے اپنا شکار بنایا۔ تاہم اس سیزن میں لگاتار رنز بنانے والے ریان پراگ نے 11 گیندوں پر 14 رنز بنانے کے بعد یہ سلسلہ جاری رکھا۔ لیکن اس کے بعد سنجو سیمسن اور دھرو جورل نے اننگز کو سنبھال لیا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس یعنی ایل ایس جی کے گیند بازوں کی بات کریں تو یش ٹھاکر کے علاوہ مارکس اسٹونیس اور امت مشرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 196 رنز بنائے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل نے 48 گیندوں میں سب سے زیادہ 76 رنز بنائے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کی شروعات بہت خراب رہی۔ کوئنٹن ڈی کاک اور مارکس اسٹوئنس 11 رنز بنا کر پویلین چلے گئے۔ کوئنٹن ڈی کاک نے 3 گیندوں پر 8 رنز بنائے۔ مارکس ا سٹوئنس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ کرونل پانڈیا اور آیوش بدونی نے آخری اوورز میں اہم رنز جوڑے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *