نئی دہلی : مرکزی وزارت کھیل نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کی نئی تنظیم کو معطل کر دیا ہے۔ ریسلنگ فیڈریشن کے خلاف یہ کارروائی قومی ریسلنگ مقابلے کے انعقاد میں جلد بازی کی وجہ سے کی گئی ہے۔ وزارت نے ڈبلیو ایف آئی کے نومنتخب صدر سنجے سنگھ کے فیصلوں کو بھی مسترد کر دیا ہے۔ سنجے سنگھ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور ڈبلیو ایف آئی کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے قریبی بتائے جاتے ہیں۔ انہیں بھی اب معطل کر دیا گیا ہے۔
دراصل جب سے سنجے سنگھ نے انڈین ریسلنگ فیڈریشن کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور یہ طے پایا کہ وہ اس کے صدر بنیں گے، پہلوانوں نے اس پر اعتراضات اٹھائے تھے۔ پہلوانوں نے کہا کہ سنجے سنگھ بی جے پی ایم پی برج بھوشن شرن سنگھ کے قریب ہیں اور ایسی صورت حال میں ڈبلیو ایف آئی میں کسی قسم کی بہتری کی کوئی امید نہیں ہے۔ سرکاری پریس ریلیز میں وزارت کھیل نے کہا ہے کہ قومی ریسلنگ مقابلے کے انعقاد کا اعلان جلد بازی میں کیا گیا اور قوانین کی پاسداری نہیں کی گئی۔ یہ مقابلہ اتر پردیش کے گونڈا میں منعقد ہونا تھا جو برج بھوشن سنگھ کا علاقہ ہے۔
No Comments: